پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل 8، اسٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 19  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پی ایس ایل 8 میں محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، انھوں نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سکندر رضا نے 19 چوکوں اور 11 چھکوں کی

مدد سے 179.83 کا اسٹرائیک ریٹ پایا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، 453رنز بنانے والے روسو نے 48 چوکوں اور 21 چھکوں کی مدد سے 171.59 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔عماد وسیم کا اسٹرائیک ریٹ 170.46 رہا، انھوں نے 41 چوکے اور 16 چھکے جڑے، کولن منرو نے 169.31کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے،انھوں نے 23 چوکے و 20چھکے لگائے۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک سکور سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے جبکہ ملتان سلطان نے زبردست مقابلہ کیا تاہم مقررہ 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی،فاتح ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز کا ہندسہ جوڑا ۔

لاہور قلندرز نے اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، اسے پہلا نقصان 38رنز پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ احسان اللہ کی گیندپر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کے لئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن 95 کے اسکور پر فخر زمان اسامہ میئر کی گیندپراسامہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

111 کے سکور پر اسامہ میر کی گیندپر سیم بلنگز بولڈ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہو کر میدان بدر ہوئے۔ صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے 66 رنز کا اضافہ کیا۔ 178کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق 65رنزبناکرانور علی کی گیندپر روسو کے

ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے15 گیندوں پر5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنزبنائے۔ ملتان سلطانز کے اسامہ میئر نے 3، انور علی ، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 201 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے

بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان نے مقررہ 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ۔ملتان سلطانز کے اوپنر عثمان خان اور محمد رضوان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 41 کے سکور پر ملتان کی پہلی وکٹ گری جب عثمان خان 18 رنزبناکر ڈیوڈ ویسا گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 105 رنز پر گری جب رائیلی روسو 52رنز بناکر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے ،

تیسری وکٹ 122رنز پر گری جب کپتان محمد رضوان 34 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ڈیوڈ ویسے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر میدان بدر ہوئے ، ملتان سلطانز کو146 رنز پر چوتھا نقصان کیرن پولارڈ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو19 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ پانچویں وکٹ160 رنز پر گری جب ٹم ڈیوڈ 20 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پرڈیوڈ ویزے کے

ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے،مجموعی سکور166 رنز پر ملتان سلطانز کو چھٹا نقصان انور علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک سکور بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے ، ساتویں وکٹ بھی 166 رنز پر گری جب اسامہ میئر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں شکار ہوئے ۔

آٹھویں وکٹ 199 رنز پر گری جب خوشدل شاہ 25 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد بھرپور جشن منایا، کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا اورشائقین کرکٹ سے داد وصول کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…