اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی گئی، سابق وزیراعظم نے سکیورٹی کی بناء پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، چیف کمشنر نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا ہے، عمران خان اب جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیش ہوں گے۔