پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب پولیس عمران خان کو سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہوگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہو رہی،اگر پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،

پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ہے، لوگ بچوں کو پیدل سکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے،لاہور میں امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اس کا تمام کریڈٹ جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،اگر آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے،پاکستان کو اس وقت بے پناہ معاشی مشکلات کا سامنا ہے،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے،مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا جو مشن شروع کیا اسحاق ڈار اسے مکمل کر رہے ہیں،اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانب سے عمران خان،عمران خان کی آوازیں آ رہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی تو کہتے ہیں وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں،ملک میں انتشار سر اٹھا چکا ہے،عمران خان نے ملک کی حاظر ہر ایک سے بات چیت کرنے کو تیار ہونے کا بیان دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…