بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑا سیاسی فیصلہ، چودھری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا بڑا سیاسی فیصلہ، مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔چودھری سرور نے صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سرور نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق گورنر پنجاب اتوار ایک بجے

مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔چودھری سرور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سرانجام دیں گے۔خیال رہے کہ چوہدری محمد سرور دو بار گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ پہلی بار ستمبر 2013ء سے جنوری 2015ء تک نواز شریف دور حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔چوہدری سرور دوسری بار تحریک انصاف کے دور اقتدار میں 2018ء سے 2022ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔سابق گورنر پنجاب اس سے قبل برطانوی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوچکے ہیں، انہوں نے 13سال گلاسگو سے لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔ چودھری سرور نے صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سرور نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق گورنر پنجاب اتوار ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…