پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد حسین چودھری نے ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصاویر بتاتی ہیں علی بلال پر تشدد ہوا،پوری تفتیش نہیں ہوئی،قتل کو حادثہ قراردیدیا گیا،پہلے کرائم منسٹرکا ٹائٹل شہبازشریف کے پاس تھا، اب یہ محسن نقوی کے پاس آگیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر بتاتی ہیں کہ علی بلال پر تشدد ہوا ہے، پوری تفتیش نہیں ہوئی اور قتل کو حادثہ قراردے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت طاقت کے نشے میں ہیں، اچانک بارہ بجے حکم آتا ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی، مطالبہ کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، علی بلال کو لاٹھیاں ماری گئیں، ویڈیو سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو کام سے روکا جائے، ظل شاہ کے قتل پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں وزیرصحت کا کیا کام؟ پنجاب حکومت خود کہتی ہے کہ قتل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کرائم منسٹرکا ٹائٹل شہبازشریف کے پاس تھا، اب یہ ٹائٹل محسن نقوی کے پاس آگیا ہے، حکومت جانے کے بعدان میں وعدہ معاف گواہ کی دوڑ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جب ان کی حکومت جائیگی تو سارے جیل میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 26زخموں کی نشاندہی کی گئی، ظل شاہ ہمارے ہر پروگرام میں شرکت کرتا تھا، جب ریلی کیلئے تیار تھے تو دفعہ 144نافذ کی گئی، کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں، گاڑیوں کو توڑا گیا۔ علی بلال کے قتل کو کوراپ کرنے کی کوشش نئی نہیں،

ارشد شریف قتل اورعمران خان حملے کو بھی کوراپ کرنیکی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر ظلم ہوا، گاڑیاں توڑی گئیں، آئی جی پنجاب اور محسن نقوی پی ٹی آئی کیخلاف آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر یہ آپریشن ہوا، کارکنوں کے پرس اور موبائل فون بھی چھین لیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ظل شاہ 1992سے عمران خان کیساتھ تھے، وہ پی ٹی آئی کے جسم کا ٹکڑا تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…