اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے متعدد رہنما سخت ناراض، پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ چھوڑنے کا امکان

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر روٹھ گئی۔ پارٹی میں موجود پریشر گروپ نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے قیادت پر دبا ڈالنا شروع کر دیا یونین کمیٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر دوریاں پھر بڑھنے لگیں گورنر سندھ نے بھی تمام تر معاملے پر چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق فوارا چوک پر دھرنا ملتوی کرنے کے کئی روز بعد بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات پورے کرنے سے متعلق کسی بھی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے جس پر ایم کیو ایم کے متعدد رہنما سخت ناراض ہیں اس ضمن میں پارٹی میں ایک پریشر گروپ بن چکا ہے جو قیادت پر مسلسل پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ چھوڑنے پر دباؤ ڈال رہا ہے پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش پر بھی کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے نہ ہی اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کے کسی بھی فرد کی جانب سے ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطے کو ضرور قرار دیا گیا ہے تاہم حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے اور پیپلزپارٹی کے وعدے وفا نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی و دیگر آپشن پر غور شروع کر دیا ہے ممکنہ طور پر 19 مارچ کو باغ جناح پر ہونے والے جلسے میں ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت کو بڑا سرپرائز دیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…