ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

علی ظفرکی جانب سے اپنی بیگم کیلئے 4بیڈ رومز پرمشتمل گھرکا تحفہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنی بیگم کو4بیڈ رومزکاگھرتحفے میں دیا ہے۔ذرائع کے مطابق علی ظفر نے لاہور کے ایک پوش علاقے میں 15 ہزار مربع فٹ پر قائم کردہ گھر اپنی بیگم عائشہ کو بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں بطور تحفہ دیا ہے۔علی ظفرکے مطابق ان کا یہ گھر ایک عرصہ سے زیرتعمیر تھا۔ انہوں نے گھرکوعائشہ کوگفٹ میں دیدیا ہے۔اس کی تزئین وارائش عائشہ نے بڑی محبت سے کی ہے جبکہ گھر میں میوزک سسٹم نصب کیا گیا ہے جو ہروقت بج سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھرمیں ایک اندرونی سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ چاروں بیڈ رومز کے ساتھ ملحقہ ٹیرس ہیں۔گھرکی بیسمنٹ (تہہ خانہ) کو ریکارڈنگ سٹوڈیو میں ڈھال دیا گیا ہے جس میں موسیقی سے متعلقہ مشینیں اور الات نصب ہیں۔علی ظفرنے کہا کہ میرے والدین تعلیمی بیک گراو¿نڈ رکھتے تھے اور پروفیسرزتھے ہمارے ساتھ ہمارے دادا دادی بھی رہتے تھے اس لئے ہمیں اپنے بڑوں کے ساتھ چھوٹا سا کمرہ رہنے کو ملا۔علی ظفر نے کہا کہ ایسا گھر ہونا میری پچپن کی خواہش تھی اور انہوں نے اس کیلئے بڑی محنت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…