کراچی(نیوز ڈیسک)اردو کے معروف ادیب”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“ ا?ج سے ملک بھر میں ریلیز کی جاررہی ہے۔فلم کی پہلی ہی جھلک نے ہی شائقین کو گرویدہ بنا لیا۔ فلم منٹو کا ہر جگہ چرچا ہے،فلم کے بارے میں ہرکوئی بات کررہا ہے۔فلم منٹو کی کراچی میں رکھی گئی اسپیشل اسکریننگ جس میں فنکاروں اور شائقین فلم کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھی فلم” منٹو”دیکھی۔تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔شائقین کا کہنا تھا کہ سرمد سلطان کھوسٹ نے”منٹو ” کونئی زندگی دے دی ہے۔
فلم بینوں کا کہنا تھا کہ فلم منٹو نے ان کے دل جیت لیے ہیں،فلم کے ڈائریکٹراورمرکزی کردار میں جلوہ گرسرمد سلطان کھوسٹ نے منٹو کا کردارعمدگی سے نبھایا ہے۔اردو کے مایہ ناز ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پربننے والی اس فلم کو جیو نیوز کے بینر تلے پاکستان بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔
”منٹو“ آج سے ملک بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے
11
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں