ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے قیمت کیوں بڑھ رہی ہے،چبھتا ہوا سوال

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک میں آٹا اور دیگر ضروری اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں تو پھر انکی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔

عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی، کساد بازاری اور بے روزگاری سے پہلے ہی پریشان ہیں اورعمومی مہنگائی کے ساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے انکی پریشانی اور اشتعال بڑھتا جا رہا ہے۔ منافع خوروں کی لوٹ مار کو روکنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں انکی تمام تر کامیابی اخباری بیانات تک محدود ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لانے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں جنھیں کامیاب بنانا انکی ٹیم کا فرض ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفلیشن 27.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اسکے 35 فیصد تک پہنچنے کے امکانات ہیں دوسری طرف رمضان المبارک سے قبل ہی گراں فروشی کی تیاریاں زور پکڑنے لگی ہیں جسے روکنے کے لئے اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کے ساتھ ساتھ سخت انتظامی کاروائی کرنا ہو گی تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کچھ کمی ہو۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے تا کہ ذخیرہ اندوزوں کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ ملک بھر میں طلب اور رسد کے نظام پر کڑی نظر رکھی جائے اور جہاں گڑ بڑ ہو وہاں کے متعلقہ افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ جو افسران منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سہولت کار ہوں انھیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس ملی بھگت کو روک کرعوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کا سلسلہ بند کیا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سستے بازارلگایے جائیں

اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو سبسڈی دینے کے بجائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقومات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کی صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے اور وزیر اعظم خود ساری صورتحال کی مانیٹرنگ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…