پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بسمعہ معروف نے ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہیں۔خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔بسمہ کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا، کمزور ٹیموں کے خلاف ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی جبکہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی غیر معیاری رہی۔اعداد شمار کے مطابق بسمہ معروف کی کپتانی میں 62میں سے 27ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی پائی جبکہ 32میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 34میں سے 16ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…