پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں، کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں ، دوست طعنے مارتے ہیں، شاداب خان

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں اور کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں ۔نجی میڈیا سے ویڈیو کال گفتگو کے دوران شاداب نے بتایا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، میری کراچی میں شوٹ تھی

اور اس کے بعد اسی رات بگ بیش لیگ کیلئے میری رات دو بجے کی فلائٹ تھی، میری انگلی کا ایشو تھا جس کیلئے کروائے گئے ایکسرے کی رپورٹ بھی اسی شام کو آنی تھی، اس شام جب میری رپورٹ آئی تو ڈاکٹڑ نے مجھے جانے سے منع کردیا، جس کے بعد میں اگلے روز 6 سے 7 بجے کے درمیان گھر پہنچ گیا وہاں پہنچا تو 8بجے میری منگنی ہوگئی اور اس کے اگلے روز ہی نکاح ہوگیا۔شادی کے بعد آنے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ روٹی گینگ بنایا ہوا تھا تاہم اب بیگم آگئی ہے تو بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں، کنوارے دوست طعنے مارتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ زیادہ رہتا ہوں کیوں کہ شادی شدہ دوست سمجھتے ہیں ان پر گزر چکی ہے، شادی کو عرصہ ہی کم ہوا ہے فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی بس اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔حارث رئوف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہاکہ حارث رف نے میری شادی پر انویسٹمنٹ کی ہے تاہم اب اس کی شادی ہونی ہے اور وہ اپنی شادی پر اس انویسمنٹ کا دگنا وصول کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…