اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج دی جانے والی موت کی سزائیں موخر، مگر کیوں؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 20  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں حساس اداروں کی تنصیبات پر حملے میں ملوث مجرموں کو آج دی جانے والی موت کی سزائیں ڈیتھ وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث موخر کر دی گئی ہیں۔

 لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج حساس اداروں کی تنصیبات پر حملے میں ملوث 4 افراد زاہد، ندیم، کامران اور عظیم کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن ڈیتھ  وارنٹ جاری نہ ہونے کے باعث ان کی سزائیں موخر کر دی گئی ہیں جو اب آئندہ ہفتے کسی بھی روز دیئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مجرموں کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کے بعد دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، عام شہریوں کا جیل میں داخلہ بند جب کہ مجرموں کے اہل خانہ کو سخت چیکنگ کے بعد ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت میں قید سزائے موت کے 4 مجرموں میں سے ایک ملتان میں آرمی کیمپ پر جب کہ 3 چناب میں آرمی کیمپ حملے میں ملوث تھے اور ان کی رحم کی اپیلیں صدر پاکستان نے بھی مسترد کردی ہیں جب کہ چاروں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد انھیں 24 گھنٹے کے اندر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…