اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بذریعہ سڑک اسلام آباد جائیں گے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اقدامِ قتل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ،ایف سی کے جوان بھی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت کے باہر تعینات رہے ۔عمران خان کی پیشی سے قبل کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے ۔قیدی وین اور بکتر بند بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا ئی گئی ہیں۔