منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیفا ورلڈکپ 2022ء میں منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا قطری شہری

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022میں جہاں ٹیموں اورکھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں ایک قطری شہری نے بھی منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔فیفا کا 22واں فٹبال ورلڈکپ پہلی بارگزشتہ سال 20نومبر سے 18دسمبر تک قطر میں کھیلا گیا، اس ایونٹ میں 8مختلف مقامات پر 64میچز کھیلے گئے اور ارجنٹائن فرانس کو شکست دینے کے بعد

تیسری بار عالمی چمپئن بنا۔اس ورلڈکپ میں قطر سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شوقین حماد عبدالعزیز نے ایک ہی فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ورلڈکپ 2022ء کے دوران حماد نے 64 میں سے 44میچز میدان میں براہ راست دیکھے جس کے بعد انہوں نے ایک ہی فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔انہوں نے روزانہ 3 میچز میں شرکت کی۔جنریشن امیزنگ فانڈیشن کے کوچ کے طور پر کام کرنے والے حماد نے کہا کہ وہ بچپن میں ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ قریب آیا میں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا ایک طریقہ تلاش کیا کہ میں زیادہ سے زیادہ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بناں گا۔ورلڈکپ سے پہلے حماد نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کیا اور مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے قوائد وضوابط معلوم کیے۔رپورٹس کے مطابق حماد کو ریکارڈ بنانے کے لیے دو گواہوں کی ضرورت تھی کہ جو اس بات کا ثبوت دے سکیں کہ حماد نے میدان میں مکمل میچ دیکھے۔اس کے علاوہ گرائونڈ میں آتے اور جاتے وقت قطری شخص کو مخصوص دستاویزات پر دستخط بھی کرنے تھے۔قطر نے ورلڈکپ کے آغاز میں روازنہ چار میچز کی میزبانی کی،

ہر میچ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا فرق ہوتا تھا۔ 8مقامات پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے اسٹیڈیمز کے درمیان سب سے طویل فاصلہ 75کلومیٹر تھا جبکہ سب وے اور بس کے راستے تمام اسٹیڈیم کو ایک دوسرے سے

منسلک کرتے تھے۔ریکارڈ ہولڈر نے بتایا کہ ان کے بھائی نے میچز کے درمیان ایک اسٹیڈیم سے دوسرے اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے ڈرائیور کی ذمہ داری انجام دی اور اس کی وجہ سے ہی میں اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…