منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

یلجیئم نے 58 ارب یورو سے زائد کے روسی اثاثے منجمد کردیے

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)بیلجیئم نے یورپین یونین کی جانب سے لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کے فیصلے کے بعد58ارب یورو سے زیادہ کے روسی اثاثے منجمد کردئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجئیم کے وفاقی وزیر خزانہ نسنٹ وان پیٹیگم نے اس حوالے سے اپنے

ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے بھی اس دوران 91ہزار سے زیادہ ٹرانزیکشنز اور روس اور بیلاروس کی جانب جانے والے 7925کنٹینرز کو بھی عملی طور پر دوبارہ کھول کر چیک کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیلجیئم کے اقدامات کے نتیجے میں یورپین بلیک لسٹ میں شامل 1789 روسی کمپنیاں یا افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے یہ تمام اعدادوشمار یوکرین پر روسی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین میں روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے بیلجیئم کی وزارت خزانہ نے جو 58 ارب یورو مالیت کے اثاثے ضبط کیے یہ اپنی مالیت کے اعتبار سے یورپین یونین کے کسی بھی ممبر ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ یورپین کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پابندیوں کی یہ 10ویں قسط تھی جس پر 27 ممبر ممالک نے جمعہ کی رات کو اتفاق کیا تھا۔بیلجیئم نے ان پابندیوں کو سختی اور تیزی سے نافذ کرتے ہوئے نہ صرف 58 ارب کے اثاثے منجمد کیے بلکہ 191 ارب یورو کے مالیاتی لین دین کو بھی روک دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…