بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

داسو ہائیڈرو منصوبے سے 2664 مقامی افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ‘ واپڈا

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور منصوبے سے خیبر پختونخواہ کے بالائی کوہستان ضلع کے2,664 مقامی افراد کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ واپڈا کے ایک اہلکار کے مطابق منصوبے سے آنے والے دنوں میں مقامی علاقے کے

مزید لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں3,700 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا ہے جن میں2,664 مقامی افرادکو ملازمتیں دی گئی ہیں،اس منصوبے پر ملازمتوں کی تعداد کو بڑھا کر 8,000 کر دیا جائے گا جس میں اکثریت مقامی علاقوں سے ہوگی۔منصوبے کی تکمیل کی مدت 2026 ہے ۔منصوبے کے لئے زیر تعمیر مقامات میں دریائے سندھ کے پانی کو حال ہی میں ایک سرنگ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ ایک زیر تعمیر ہے،زیر زمین پاور ہائوس، ایک فلشنگ اور ٹریفک ٹنل، دائیں کنارے تک رسائی کی سڑکیں، 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن، واپڈا کالونی، اور دفاتر کی تعمیر بھی زیر تعمیر منصوبے کا حصہ ہے ۔چائنا گیزوبا گروپ کمپنی 2017 سے مین ورکس کنٹریکٹر کے طور پر اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…