لاہور (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 8 سے ایک اور غیرملکی کھلاڑی جوش لٹل ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے 23 سالہ فاسٹ بولر جوش لٹل ملتان سلطانز کا حصہ تھے اور انہوں نے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جوش لٹل جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث واپس آئرلینڈ چلے گئے۔رپورٹس کے مطابق جوش لٹل کے اگلے ماہ بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔تاہم انہیں پی ایس ایل چھوڑنے کے بعد کوئی بڑی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ آئی پی ایل میں ان کا مقام برقرار ہے ۔ خیال رہے کہ مارچ کےآخر میں شروع ہونیوالی والی انڈین پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے جوش لٹل کو منتخب کر لیا تھا ۔ جنوبی افریقہ میں ابتدائی الٹراساؤنڈ سکین غیر نتیجہ خیز تھا، لیکن ایم آر آئی سکین نے ہیمسٹرنگ میں کوئی خاص چوٹ بھی نظر نہیں آئی ہے ۔ جس کے بعد انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی باقاعدہ اجازت مل جائے گی ۔