ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سوتیلی دادی نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر اس کی جان لے لی

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محض چند ٹافیاں چوری کرنے کے الزام میں سوتیلی دادی نے 7سالہ پوتی کو بے دردی سے مار مار کر اس کی جان نکال دی, پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں سوتیلی دادی کے ہاتھوں

ننھی پوتی کی موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔چند ٹافیاں چوری کرنا7سالہ بچی کا ایسا جرم بن گیا جس نے اس کی سانسیں چھین لیں، بچی نے محلے کی ایک دکان سے مبینہ طور پر دو ٹافیاں چوری کی تھیں۔دکاندار کی اہلیہ نے بچی کے گھر جاکر اس کی شکایت کی تو سوتیلی دادی نے طیش میں آکر بچی پر بہیمانہ تشدد کیا، دادی نے بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر بہت بری طرح پیٹا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی سوتیلی دادی کا تشدد برداشت نہ کرسکی اوراسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی، بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزمہ حمیداں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…