ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جاوید میانداد نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہائیوں پرانی اس روایت کو ختم کرنے کے بجائے آئی سی سی کو کھیل میں پیدا ہونے والی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا معیار گرگیا ہے اور ٹاس کو ختم کرنے سے کھیل مزید متاثر ہوگا۔خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پانٹنگ اور عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی مائیکل ہولڈنگ نے حال ہی میں ٹیسٹ میچوں میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔رکی پونٹنگ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی حالیہ ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران تجویز پیش کی تھی کہ بیرون ملک کھیلنے والی یا مہمان ٹیم کو پہلے باو¿لنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینا چاہیے تاکہ وہ ہوم ٹیم کی جانب سے اپنی مرضی وکٹ بنا کر حاصل کیے گئے فائدے کا مقابلہ کر سکیں۔ اسٹیو وا نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی جبکہ مائیکل ہولڈنگ بھی اس تجویز کے حامی نظر آئے تھے۔تاہم پاکستان کی جانب سے 124 ٹیسٹ کھیلنے والے میاں داد نے کہا کہ ٹاس کھیل کے لیے فائدہ مند ہے، سکے کے ہوا میں جانے کے ساتھ ہی تجسس کا پہلو پیدا ہوجاتا ہے اور ہر کوئی اس فیصلے کا انتظار کررہا ہوتا ہے کہ ٹاس جیتنے والا کپتان بیٹنگ کرے گا یا فیلڈنگ۔انہوں نے کہا کہ ٹاس ہارنے یا جیتنے کا اثر میزبان ٹیم پر بھی پڑتا ہے اور اس کے پیچھے دی جانے والی منطق درست نہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…