اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

گوشت پر پابندی!سونم کے ایک جملے نے بھارت میں آگ لگا دی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سونم کپور جو نہ اپنے فیشن اوربالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی وجہ سے ہی شہرت نہیں رکھتیں بلکہ ہر موقع پراپنے دبنگ موقف اور ردعمل کی وجہ سے بھی کافی جانی جاتی ہیں۔گزشتہ روز جب بھارت سرکار نے فحش فلموں کی ویب سائٹس کو بند کر نا شروع کیا تھا تب بھی سونم کپور کھل کر حکومت پر برسی تھیں اور اب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کا گوشت رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بھی اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سونم کپور نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے پر کہا کہ ”ہمارا ملک تیسری دنیا کے ممالک میں شامل رہنا چاہتا ہے کیونکہ یہاں کچھ تنگ نظر لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔“ اداکارہ نے مہاراشٹر حکومت کی اس تنگ نظری کو ”خواتین سے بیزاری“ سے تعبیر کیا۔ٹوئیٹر پر اگرچہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں کیاکہ گوشت پر پابندی اور خواتین بیزاری قدرمشترک ہیں۔
سونم کپور نے اپنے موقف کا دفاع کیا اور کہا کہ ”میں نے پہلے جو کچھ کہا وہ بھارت کی عمومی ذہنیت کا ایک جائزہ تھا ، میں نے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں صرف گوشت پر لگنے والی پابندی پر بات نہیں کی۔
دوسری طرف سونم کپور کے بعد سوناکشی سنہا بھی بھارت میں گائے کے ذبح اور اس کے گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف سوشل میڈیا پر آگئی ہیں اور ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک آزاد ملک ہے جہاں گوشت پر پابندی مضحکہ خیز ہے ہم گوشت کے بجائے جہالت اور غفلت پر پابندی کیوں نہیں لگاتے اور اسام میں سیلاب زدہ لوگوں کے لیے کیا کیاگیاہے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…