اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 262 روپے جبکہ اوپن ریٹ 268 روپے سے بھی نیچے آگئے۔درآمدی سرگرمیوں کی معطلی سے درآمدات کا حجم گھٹنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں سپلائی بڑھ گئی ہے

جس سے مسلسل تیسرے ہفتے بھی ڈالر ریورس گئیر میں ہے۔ماہرین نے بتایا کہ تمام مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے نتیجے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے جلد ہی اسٹاف سطح کا معاہدہ طے ہونے کی امید ہے جس کے بعد دوست ممالک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی نئے قرضوں کا اجرا شروع ہوجائے گا اور روپے کی قدر کی بحالی تیز ہوجائے گی۔انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا دیکھا گیا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.62 روپے کی کمی سے 261 روپے 19 پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم دوبارہ ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 93 پیسے کی کمی سے 261.88 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قیمت ایک روپے کی کمی سے 267 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے اوپن ریٹ 25 پیسے کی کمی سے 267.75 روپے کی سطح پر ہی بند ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…