منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

کراچی پولیس آفس پر حملہ، کمانڈوز کا ایکشن جاری، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید،3 دہشت گردہلاک

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوجی کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے، اب تک تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین سویپر شہید ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق بیس افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، عمارت کا تیسرا اور چوتھا فلور کلیئر کرا لیا گیا ہے،

ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک دو لاشیں اور دس زخمی لائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمارت میں چالیس سے پچاس افراد موجود ہیں۔ حملہ آوروں سے سخت مقابلہ ابھی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین اور شاباش دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کلین اپ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے،اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ

ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہل کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونے والے ہر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…