نئی دہلی(این این آئی)سیلفی نا بنوانے پر بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر مداحوں نے حملہ کردیا جس دوران ان کے دوست کی گاڑی پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ہوٹل میں خاتون مداح اور ان کے دوست نے پرتھوی شا کے ساتھ سیلفی بنوائی اور تھوڑی دیر بعد وہ مزید سیلفی بنانے کا مطالبہ کرنے لگے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پرتھوی شا کے انکار کرنے پر مشتعل افراد نے ہوٹل کے باہر پرتھوی شا پر حملہ کیا اور ان کے دوست کی کار پر بیس بال بیٹ سے توڑ پھوڑ کی۔واقعہ میں ملوث خاتون سمیت تمام 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتارخاتون کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ پرتھوی شا نشے میں تھا، انہوں نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔