اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ہنڈا اٹلس نے ایک بار پھر موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا ۔ پاک ویلز کے مطابق سی ڈی ہنڈا 70کی قیمت میں نو ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 37ہزار 900روپے ہو گئی ، اس طرح سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 9ہزار چھ سو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ۔

ہنڈا پرائڈ کی قیمت میں دس ہزار چھ سو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ اکیاسی ہزار 5سو روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125کی قیمت میں 11ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 5ہزار 9 سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ ہنڈا 150 کے اسپیشل ایڈیشن کی نئی قیمت بھی 35 ہزار روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہنڈا کی 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا 150 کی قیمت 35 ہزار روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کیا تھا۔قبل ازیں اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو کی ہیں۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 سات ہزار 400 روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 28ہزار 900روپے کی ہوگئیجبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت 9 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94ہزار 900روپے ہوگئی ۔سی ڈی 70ڈریم 8ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 37ہزار 900روپے ،پوریڈور 9 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 170,900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس 11 ہزار 400 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2لاکھ 30ہزار 900روپے کی ہوگئی۔سی بی 125 ایف 22ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 5ہزار 900روپے ،سی بی 150ایف 30ہزارروپے مہنگی

ہوکر 3لاکھ 83ہزار 900روپے اور سی بی 150 ایف سلور 30 ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 87ہزار 900روپے کی ہوگئی ۔اس سال یہ ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہونے والا پہلا اضافہ ہے، کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے اثر کو واضح کرتا ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں

جاری معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے جو خریداروں کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سوزوکی پاکستان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافے کا اطلاق ہو گیا ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے

اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…