اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنرل باجوہ سے متعلق جاوید چودھری کے انکشافات عمران خان نے صدر مملکت کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے صدرمملکت عارف علوی کو خط لکھ کر سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ عمران خان نے خط میں اٹھایا کہ جنرل باجوہ کس حیثیت سے وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز کرواتے تھے، یہ ملک کے آرمی چیف کی اپنے عہدے کیلئے اٹھائے گئے

حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز ڈان نیوز، اے آر وائے نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی ارسال کی ہیں۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر ہوشربا انکشافات ہوئے۔ معلومات سے واضح ہے قمر باجوہ حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ قمرباجوہ نے صحافی جاوید چوہدری کے روبرو مجھ سے متعلق اعتراف کیا۔ خط کے مطابق قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے۔ قمر باجوہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہو گا۔ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے “ہم” کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے، تحقیق کی جائے قمر باجوہ کی جانب سے استعمال کئے گئے لفظ “ہم ” سے کیا مراد ہے۔عمران خان کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت جنرل باجوہ کو منتخب وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرتے ہیں، جنرل (ر) باجوہ کا خود کو فیصلہ ساز بتانا آئین اور حلف کی صریح خلاف ورزی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے خط میں موقف اختیار کیا کہ جنرل قمر باجوہ کس حیثیت سے وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز رکھتے تھے، یہ ملک کے آرمی چیف کی اپنے عہدے کیلئے اٹھائے گئے حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ یہ ریکارڈنگز بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونے کے ناطے اس معاملے کی تحقیقات کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…