اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔
نسیم شاہ کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا اکانٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر پر انہیں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔
اروشی روٹیلا کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب اس سارے معاملے پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ کی بیسویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی تھی۔