اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

منیبہ علی پاکستان کی جانب سے ٹی 20انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیبہ علی پاکستان کی جانب سے ٹی 20انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں

کیپ ٹاؤن (این این آئی) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70رنز سے فتح حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،

جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹ پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…