منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

معروف شاعر ،ادیب ،ڈرامہ نویس امجد اسلام امجدانتقال کر گئے

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کے معروف شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے ۔ امجد اسلام امجد کچھ عرصہ سے علیل تھے۔امجد اسلام امجد چار اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہیں پلے بڑھے اور 1967 میں

پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا اور اس کے بعد شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئے۔وہ 1968 سے 1975 تک ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو سے بطور مدرس منسلک رہے۔اگست 1975 میں پنجاب ا?رٹس کونسل کے ڈائریکٹر مقرر کیے گئے۔90 کی دہائی میں دوبارہ شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہوئے اور ایم اے او کالج میں پڑھانا شروع کیا۔اس کے بعد وہ چلڈرن کمپلیکس کے ڈائریکٹر بھی بنے اور وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے۔1975 میں ان کو ٹی وی ڈرامے ’خواب جاگتے ہیں‘ پر گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا۔ان کے مشہور ڈراموں میں وارث، دن، فشار، انکار اور دیگر شامل ہیں جبکہ اشعار کی متعدد کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ان کو ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی دیگر اہم انعامات سے بھی نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…