اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انچاج انوسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے ازدوجی زندگی کی رپورٹ جمع کرانے کی شرط پر ماتحت کانسٹیبل نعمان کو دو دن کی چھٹی دے دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق نعمان نے اپنی درخواست میں لکھاہے کہ اس کی بیوی دو ماہ سے ناراض ہو کر چلی گئی تھی اس دوران وہ ازدواجی حقوق ادا کرنے سے قاصر رہا اسے تین دن رخصت دی جائے ، انچارج انوسٹیگیشن نے اس شرط پر دو دن کی چھٹی دےدی کہ وہ چھٹی کی واپسی پر ازدواجی حقوق کی پراگرس رپورٹ فائل کریگا۔