پشاور(این این آئی)ایف آئی اے نے پشاورکے باچاخان ایئرپورٹ پرکاروائی کیدوران پاکستان شناختی کارڈپربرطانیہ جانیوالے دوافغانیوں کو آف لوڈکردیا ۔ایف آئی اے امیگریشن نے باچاخان ایئرپورٹ پرکارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران پاکستانی شناختی کارڈ پر سفر کرنے والے 2 افغان مسافروںکوآف لوڈکردیا گیا۔محمد آصف اور محمد حامد نامی مسافر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جارہے تھے،ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافرنومبر 2022 کوبھی اسلام آبادائیرپورٹ سے بھی آف لوڈہوچکے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے غلط بیانی کرکے پاکستانی شناختی کارڈحاصل کئے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومنٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیاگیا۔