ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان ریسکیو ٹیم کو52رکنی ٹیم ترکیہ روانہ

datetime 6  فروری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو 1122 لاہور کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو جنوبی ترکی میں آنے والے زلزلے کے علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سرانجام دینے کی درخواست کی ہے۔اسی مناسبت سے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے

ڈاکٹر رضوان نصیر کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم کی قیادت میں 52 ممبران کی سپیشلائزڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری ریسکیو مدد کیلئے تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے جمہوریہ ترکیہ سے دلی دکھ اور انتہائی ہمدردی کا اظہار کیا جسے تباہ کن زلزلے سے بڑے انسانی اور مادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریسکیو ٹیم جو کہ 52 ممبران پر مشتمل ہے کو زلزلے سے متاثرہ ترک شہریوں کوریسکیو کرنے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اس ٹیم کے پاس منہدم عمارتوں کے ملبے سے متاثرین کو تلاش کرنے اور فوری فرسٹ ایڈ اور فوری طبی امداد کے ساتھساتھ ریسکیو کی ضروری،عملی اورتکنیکی مہارت موجود ہے۔ڈاکٹررضوان نصیر نے پاکستان ریسکیو ٹیم کواعلی سطح کی تیاری اور پروفیشنل عملی مہارتوں کو برقرار رکھنے کی مستقل کوششوں کو سراہا۔ یہ ٹیم یونائیٹڈ نیشنل انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ کے رہنما خطوط کے مطابق قائم کی گئی ہے اور اس میں ٹیم کمانڈر، ٹیم لیڈر، ڈپٹی ٹیم لیڈر، پلاننگ و کوآرڈینیشن اور سرچ اینڈ ریسکیو کے اسکواڈ شامل ہیں۔اسکے علاوہ میڈیکل ٹیم، لاجسٹک ٹیم اور کمیونیکیشن ٹیم بھی موجود ہے۔کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل تعاون اور رابطے میں ہے

جسکی وجہ سے ٹیم مختلف تربیتی پروگرام اور ایکسرسائزز کی وجہ سے وقت کے تقاضوں کے مطابق کسی بھی قدرتی آفت پہ قومی یا بین الاقوامی سطح پر رسپانس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں ٹیم کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ رابطہ کیا اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر محمد فرحان خالد کوتیاری اور دوسرے ونگز کی مدد کا کہا۔

ٹیم لیڈر نے ٹیم کوزلزلہ کی موجودہ صورتحال، لاجسٹک ضروریات، سیفٹی اورعالمی صورتحال سے آگاہ کیا اورتمام ممبران مکمل تیاری کیلئے احکامات دئے۔ٹیم کی تیاری کا تین گھنٹے کے بعد معائنہ کیا گیا تاکہ ٹیم انٹرنیشنل رسپانس اور یو این انسراگ کی مروجہ گائیڈ لائن کے مطابق اپنے بھائیوں کی مدد کر سکے،ٹیم کے آپریشن کی اپڈیٹ ریسکیو انفارمیشن ونگ میڈیا کے ساتھ وقتا فوقتا شیئر کرتا رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…