اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)حیدر آباد سکھر موٹروے میں مٹیاری سیکشن کرپشن کیس میں غبن کیے گئے سوا دو ارب روپوں میں سے خریدی گئی ایک ارب روپے کی پراپرٹی اور 97 کروڑ روپے کیش برآمد کرلیے گئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کے
مطابق گرفتار ملزم عاشق حسین کلیری سے مجموعی طور پر برآمد رقم 97 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی،ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں ایک ہی دن میں 14 ولاز خریدے تھے۔ ملزمان نے مہنگی گاڑیاں بھی خریدیں۔قبل ازیں حیدرآباد تا سکھرموٹروے کرپشن اسکینڈل میں نیب نے گرفتارملزم عاشق کلیری کی رہائشگاہ سے مزید 30 کروڑ روپے کیس برآمد کرلیا۔موٹروے ایم 6 اسکینڈل میں نیب نے رقم کی برآمدگی کے لیئے چھاپہ عاشق کلیری کی نشاندہی پرمارا۔ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیرقانون ضیالنجار کا پرسنل سیکرٹری تھا جس سے نیب ٹیم چند روزقبل 14کروڑروپے پہلے ہی برآمد کرچکی ہے۔اس طرح موٹر وے اسکینڈل میں نیب اب تک 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔یاد رہے کہ مٹیاری موٹروے میں 2 ارب 37 کروڑ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔