پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سینیٹ میں پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا ہو گیا

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں حکومتی اراکین نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیلئے فاتحہ خوانی کرانے کی مخالفت اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے دعاکرانے سے انکار کر دیاجبکہ اپوزیشن لیڈر شہزار وسیم نے سینٹ میں پرویز مشرف کیلئے دعا نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دعا کرتے ہیں جس نے شامل ہونا ہے ہو جائے،

بحیثیت مسلمان پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے میں کوئی حرج نہیں، جو فوت ہوگیا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے،جمہوریت رویے سے آتی ہے،این آر او لیتے ہوئے مشرف اچھا تھا،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے تاہم حکومتی سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دور ان شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور کہا ہے کہ چیئرمین صاحب!آپ آئین شکن کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت دے رہے ہیں،حکومتی اور اپوزیشن کے سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج اور شوربہ شرابے کے باعث چیئر مین سینٹ نے استعفیٰ کی دھمکی دیدی۔ پیر کو سینٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ترکیہ،شام اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیلئے دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے پر اپنی نشستوں پر احتجاج شروع کر دیا۔ چیئر مین سینیٹ نے کہاکہ چلئے صرف ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعا کرائیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پرویز مشرف کیلئے کوئی دعا نہیں ہو گی،آج ملک بالخصوص بلوچستان میں جوکچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ پرویز مشرف ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ بحیثیت مسلمان پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے میں کوئی حرج نہیں۔ شہزاد وسیم نے کہاکہ جو مر گیا ہے اس کا معاملہ اللہ پر ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پرویز مشرف سرٹیفائیڈ غدار ہیں جس پر سینٹ نے کہاکہ اس کا فیصلہ آپ نہیں کر سکتے،وہ صدر پاکستان رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کیلئے دعا کرائی۔بعد ازاں سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ ہم اس حد تک چلے گئے کہ اس دنیا سے چلے جانے والے کیلئے بھی دعا نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ ہم دعا کرتے ہیں جس نے شامل ہونا ہے شامل ہو،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر دے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے صادر ہواکہ مرنے والے کیلئے دعا بھی نہیں کرانی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت رویے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کی مخصوص نشستیں کس کے دور میں آئیں؟این آر او لیتے ہوئے مشرف اچھا تھا،بلدیاتی نظام کس نے دیا،

اظہار رائے کی آزادی کا حق کس نے دیا۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جا رہا ہے کہ موروثیت ہی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق حق حاکمیت عوام کو ہے،مشرف سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ اس نے ان کو این آر او دیا۔ انہوں نے کہاکہ مشرف نے پاکستان اسٹیل مل جیسا ادارہ قائم کیا جس کو آپ نے تباہ کردیا،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے،عوام کے چادر و چاردیواری کاتقدس نہیں رہا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے ایف نائن میں ایک پاکستانی بیٹی کی عزت کی پامالی کی گئی،کہاں ہے حکومت،کہاں ہے پولیس؟۔ انہوں نے کہاکہ جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی بجائے عوام کی جان ومال کے درپے ہے،غریب ریڑھی بانوں سے روزار چھین لیا،اس سے بڑی آمریت کیاہو گی۔پیپلزپارٹی اور حکومتی سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران مسلسل احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤکر لیا۔

حکومتی سینیٹرز نے کہاکہ چیئرمین صاحب!آپ آئین شکن کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر صاحب تقریر ختم کریں،ہاؤس کو چلنے دیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اگر کسی نے میری بات نہیں سننی تو،میں استعفیٰ دیکر جاتا ہوں

آپ لوگوں ہی چلائیں۔ اجلا س کے دور ان پیپلزپارٹی اور حکومتی سینیٹرز کے مابین تندوتیز لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دور ان مولابخش چانڈیو نے کہاکہ جو آئین توڑنے والے کی بات کرتا ہے وہ بھی آئین توڑنے کی بات کرتا ہے،جو مشرف کا یار ہے وہ غدار ہے،

ہم سب کو آئین کی پاسداری کو اپناناہوگا۔بعد ازاں ترکیہ، لبنان اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر مسلم ممالک کے ساتھ اظہار یک جہتی کی قرارداد متفقہ منظور کرلی گئی اس ضمن میں قراداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی۔

ایوان نے قراداد کی متفقہ منظوری دی۔ قرارداد میں کہاگیاکہ سینیٹ آف پاکستان زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور قیادت سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔قراداد کے مطابق ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،حکومت پاکستان، مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…