راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)طالبعلم نے یکطرفہ محبت میںشادی ہال میں گھس کر دلہن بنی ٹیچر کو گولیاں مار دیں ، دلہن کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں پیش جہاں یک طرفہ محبت کے دعویدار عاشق نے شادی کے روز دلہن پر فائرنگ کر دیں۔ملزم نے شادی ہال میں گھس دلہن کو ایک گولیاں ماریں جو ایک دلہن کے بازو جبکہ دوسری پیٹ میں لگ گئی ۔ دلہن زخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اویس اپنی ٹیچر سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔