جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے،وہاب ریاض کا افتخار احمد کے چھکوں پر ردعمل

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)نمائشی میچ میں افتخار احمد کے ہاتھوں 6 چھکے کھانے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ یہ بھی بڑے حوصلے کی بات ہے۔اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پی ایس ایل کی دوفرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 3 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے جس میں وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری ہے جس میں میچ کے بعد وہاب ریاض، عمر اکمل اور افتخار احمد خوشگوار انداز میں باتیں کررہے ہیں۔گفتگو کے دوران وہاب ریاض اور عمر اکمل دونوں ہی افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں چھ چھکوں کی تعریف کرتے ہیں۔اسی دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ افتخار نے جو پرپل پہنا ہوا ہے یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا۔سینئر فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں پڑنے والے دوچھکے بڑے زبردست مارے گئے۔وہاب ریاض نے مزید کہا کہ چھ چھکے مارنا بڑی بات ہے اور کھانا بھی حوصلے کی بات ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر شائقین کی دل جیت لیے۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، میچ کے دوران کوئٹہ کے افتخار احمد نے شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…