واشنگٹن ( این این آئی) امریکہ کی ایک فٹبال ٹیم کے کوچ نکولس سیریانی کی پریس کانفرنس ان کی بیٹی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا ایگلز کی ٹیم نے این ایف سی چمپئن شپ کا فائنل جیت لیا جس کے بعد
کوچ نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر نکولس سیریانی کے ہمراہ ان کے دونوں بیٹے اور بیٹی بھی موجود تھی۔اس پریس کانفرنس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ نکولس سیریانی کی 5 سالہ بیٹی ٹیلر سیریانی تھی جو کہ بہت ہی پیارے انداز میں اپنے والد کی نقل کرتی رہی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوچ کی بیٹی اپنے والد کی پریس کانفرنس میں ان کی کہی باتوں کو چہرے کے تاثرات اور اشاروں کے ذریعے بتانے کی نقل کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر 5 سالہ بچی کا یہ بہت ہی پیارا انداز وہاں موجود تمام میڈیا کے نمائندوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔اس موقع پر نکولس سیریانی نے اپنی بیٹی کو ایسا کرنے سے منع بھی کیا۔