اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ نے شاہد خاقان کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن وہ پارٹی کے ساتھ ہیں ،وہ بہت سینئر رہنما ہیں اور ان کا قد سینئر نائب صدر کے عہدے سے بہت بڑا ہے ، کچھ فیصلے غیر مقبول ہوتے ہیں لیکن وہ آنے والے وقتوں کے لئے قوم کے لئے سود مند ہوتے ہیں ،

روس سے تیل آنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے تاہم ڈالر کے علاوہ کسی کرنسی میں ادائیگیوں کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یقینا اس وقت مشکل وقت ہے ، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات ہیں۔ دیکھنا ہے آنے والے دنوںمیں ڈالر کا کیا ریٹ رہتا ہے ، ویسے ڈالر اب نیچے آنا شروع ہو گیا ہے ، اگر عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو انہیں آگے منتقل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یہ ترجیح ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے ،9فروری تک معاہدہ ہو جائے پھر فیصلے کریں گے اور کچھ مزید مشکل فیصلے ہوں گے ، یہ غیر مقبول ہوتے ہیں لیکن آنے والے وقتوں کے لئے قوم کی بہتری کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جاتا ہے تو باقی دنیا سے فارن ایکسچینج آنا شروع ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ روس سے تقریباً ساری چیزیں طے پا گئی ہیں، ادائیگیاں کیسے ہوں گی، ایک آپشن ہے کہ ڈالر کے علاوہ کسی کرنسی چائنیز ین میں ہوں یا کسی اور کرنسی میں اس بارے بات ہو رہی ہے باقی پیٹرولیم مصنوعات آنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں ، پارٹی کا جو گند ہے میں اسے عوام میں نہیں دھو سکتا ۔ یہ درست ہے کہ شاہد خان عباسی نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے لیکن وہ وہ پارٹی میں ہی ہیں ، ان کا بہت قدر ہے انہیںپارٹی کا سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑ کر فرق نہیں پڑتا ، وہ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ان کا جو پروفیشنل اور سیاسی تجربہ ہے پارٹی کو ان کو ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشاہد حسین اچھے آدمی ہیں ، ان کی ناراضی ہمیشہ سینیٹ انتخابات سے تھوڑا پہلے شروع ہوتی ہے ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…