اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میںتیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 268روپے 83پیسے ہو گئی ہے ۔