اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان 2024 تک گیس لائن کا ایک حصہ مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ایران نے پاکستان سےکہا ہےکہ وہ ایران پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبےکا ایک حصہ 2024 تک اپنی سرزمین پر مکمل کرے ورنہ جرمانےکے لیے تیار رہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی کے

سینیئر عہدے دار کے مطابق تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پر تعمیر کرے، اگر پاکستان گیس لائن منصوبےکی تعمیر نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائدکیا جائےگا۔دوسری جانب گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق فروری میں گوادر کے لیے 100 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کی کمیشننگ ہوگی جس کے لیے گزشتہ دنوں پاکستان اور ایران کے اعلی حکام نے جائزہ بھی لیا۔ذرائع کے مطابق پاک ایران توانائی منصوبے کے تحت رواں سال گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کردی جائے گی۔اس سے قبل ایران پاکستان کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…