کوئٹہ(این این آئی)پشاور پولیس لائنز مسجدمیں خودکش دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاورپولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے کوئٹہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے اورجانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کایاک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی پلان کوئٹہ بگٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ کی سیکورٹی کاازسرنو جائزہ لیا گیا اور بگٹی اسٹیڈیم کے اطراف میں بھی سیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔