اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی، دیپیکا جذباتی ہوگئیں

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان کی کامیابی پر پریس میٹنگ کے دوران جذباتی ہوگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 500 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، اس دوران فلم کی کاسٹ بشمول شاہ رخ خان ،

جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈکون سمیت فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیپیکا نے جذباتی ہوتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی۔دیپیکا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ریکارڈ توڑدیں گے، ہم نے تو صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے اور یہ ہی بات شاہ رخ نے مجھے میری پہلی فلم کے وقت سکھائی تھی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ کو ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو آپ کو خوش کریں، یہاں کام کرنے کے لیے بہت خوبصورت ماحول ہے اور اسی لیے فلم دیکھنے والے اس پر اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔دپیکا نے کہا کہ چاہے وہ فلم اوم شانتی اوم ہو یا چنئی ایکسپریس اسے اگر کچھ خاص بناتا ہے تو وہ ہمارا تعلق اور اعتماد ہے ، شاہ رخ نے مجھے اعتماد دیا، میں جو بھی کرتی ہوں مجھے پتا ہوتا ہے کہ شاہ رخ میرے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…