کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے پارٹی والے بھی ان سے بات نہیں کر سکتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ایک خطرناک محاذ پر لا کر کھڑا کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گیس کے شدید بحران سے تاجر بھی پریشان ہیں۔انہوںنے کہا کہ پورٹ پر کنٹینرز کو ریلیز کیا جائے۔