ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان جلد زرداری سے معافی مانگ لیںگے ،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  جنوری‬‮  2023 |

سکھر(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات پر انہیں لیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے اگر انہوں نے اسکا جواب نہ دیا تو مزید قانونی کاروائی کریں گے ہمیں لگ رہا ہے کہ جلد عمران خان اس پر بھی معافی مانگ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ریسکیو 1122 کی افتتاح کرنیکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو کہتے ہیں کہ عمران خان کے آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات پر جوڈیشل۔انکوائری ہونی چاہیئے عمران خان الزام خان ہیں ان کی سیاست صرف الزام تراشی پر مبنی ہے پیپلزپارٹی کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنا کسی طور درست نہیں ہے پیپلزپارٹی تو خود دہشتگردی کا شکار رہی ہے محترمہ بینظیر بھٹو کے علاوہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی ہمارے رہنماؤں کا نشانہ بنایاجاتا رہاہیعمران خان تو ہمیشہ دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں اس لییہم انہیں طالبان خان بھی کہتے رہیہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج عام پاکستانی جن مشکلات کا شکار ہے اس کی وجہ عمران خان اور ان کی حکومت ہے آئی ایم ایف سے مختلف ادوار میں 23 پروگرام ہوئے ہیں ان سے جمہوری اور ڈکٹیٹر حکومتوں نے بھی معاہدے کیے۔ہیں مگر ایسا معاہدہ کسی نے نہیں کیا جیسا پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا اور آج اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ان کا کہنا تھاکہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا اور یہ اس کا حق ہے کیونکہ اسے عددی اکثریت حاصل ہے عجیب محسوس ہوتا ہے جب لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کرقچی سے کیسے جیتی ہے پیپلزپارٹی کے اس وقت بھی کراچی میں 5 ایم این ایز اور متعدد ایم پی ایز ہیں اورہم نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق کراچی میں ترقیاتی کام کرائے ہیں لیکن کوئی یہ کیوں نہیں سوچتا کہ جماعت اسلامی کا تو ایک ایم پی اے ہے اسے اتنی ساری سیٹس کیسے ملی ہیں ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اس کے وہ لاکھوں گھر اور سیکڑوں نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے ان کا کہناتھا کہ پشاور سانحے پر بہت افسوس اور رنج ہے مساجد اور امام بارگاہ پر حملے ثابت کرتے ہیں کہ

دہشتگرد اسلام دشمن ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے مگر آگے جاکر ضرور بہتری آئے گی حکومت اس کیلیے اقدامات کررہی یے سندھ میں امن و امان کی صورتحال گذشتہ سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے

چند سال قبل تو اندرون سندھ لوگ کانوائے میں سفر کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچے میں ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جارہایے ڈاکووں کے خاتمے کے لیے رینجرز اور فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…