اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف علی زر داری پر الزام، شیخ رشید کا جواب مسترد، اسلام آباد پولیس نےذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات کے معاملے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا جواب مسترد کرتے ہوئے بدھ کی شام تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی پولیس شیخ رشید کو

ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے گی۔پولیس حکام کے مطابق وکیل کے ذریعے جواب قابل قبول نہیں ہے، شیخ رشید سابق صدر پر عائد کیے گئے الزام کا ثبوت پیش کریں۔ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کیلئے (آج) بدھ کی شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہونے کا آخری موقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ شیخ رشید پیش ہو کر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وکیل کے ذریعے جمع کروائے گئے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام نہیں لگایا، عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے کوئی شواہد نہیں، نہ میرا کوئی تعلق ہے، میرے خلاف دی گئی درخواست سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ درخواست گزار نے اپنی شناخت غلط ظاہر کی، جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…