اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور میں شہید دو اہلکاروں کی مثالی دوستی، اسکول سے لیکر شہادت تک ایک ساتھ رہے

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں شہید ہونے والے دو اہل کار ایسے بھی تھے جنہوں نے اسکول کی دوستی سے لے کر شہادت کے وقت تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔شہید افتخار اور شہید ابن امین جماعت اوّل سے دوست بنے،

تعلیم مکمل کر کے ابن امین پولیس اور افتخار محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا تاہم دوست کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے افتخار واپڈ اکی ملازمت چھوڑ کر پولیس میں بھرتی ہوگیا اور شہید ہونے تک ایک ساتھ ہی رہے۔رشتہ داروں کے مطابق دونوں شہداء اپنے خاندانوں کیلئے باعث عزت و افتخار ہیں، دونوں شہداء کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبائی علاقے امیر آباد میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی، اس موقع پر فضا سوگوار اور دوست احباب غمزدہ تھے۔ابن امین اور افتخار کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے،اْن کے بچے بھی ان شہداء کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی حفاظت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…