اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال کے بعد زبردست کم بیک کیا ہے، ان کی فلم نے ابتدائی دنوں میں کے جی ایف 2 کو پیچھے چھوڑا تاہم اب باہوبلی 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تاہم 5 دن کے اندر بھارت میڈیا کے مطابق 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے جبکہ فلم ریلیز ہونے کے 3 روز بعد 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی تھی۔