اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر پر اس سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا، بیچ دو، پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے عوام کو مشورہ دیدیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نیایکسپورٹرز اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فوری طور پر بیچ دیں کیونکہ انہیں موجودہ ریٹ سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مزمل اسلم نے کہاکہ وہ لوگوں کو کچھ سمجھانا چاہتے ہیں. سب سے پہلے ایکسپورٹرز کے لیے

جنہوں نے پیسے (باہر)روک کے رکھے ہوئے تھے اور پاکستان میں پیسے نہیں لا رہے تھے، میرا اپنا خیال ہے کہ بھائی ایکسپورٹرو ، یہ جو 270 روپے ہے یہ آپ کے لیے لاٹری ہے اور اس لاٹری کو کیش کریں۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ انسان لالچ میں اپنی لاٹری کو کیش نہیں کرتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔ آپ پچھتائیں گے کیونکہ اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا۔ آپ کو ڈھائی سو روپے سے اوپر نہیں ملنا چاہیے تھا۔ لیکن کچھ ہماری اس حکومت کی نااہلیاں، غلطیاں اور اسحاق ڈار کی ضد کی وجہ سے یہ ہوگیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اسحاق ڈالر ٹھیک چلے تو ڈالر کا ریٹ 230 روپے پر بھی آسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ڈالر کو رکھتے ہیں تو آپ کو کیا ملے گا، ڈالر کی قیمت پانچ دس روپے بڑھے گی، اس سے زیادہ حکومت پاکستان آپ کو دے رہی ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے گا۔ اس کے لیے اسلامک آپشن بھی ہیں اور نان اسلامک بھی۔مزمل نے کہاکہ 15 فیصد کا مطلب ہے کہ سال بعد 270 روپے پر 40 روپے ملیں گے۔ یعنی 270 جمع 40 ملا کر 310 جب کہ ڈالر کا ریٹ 310 نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تو کم ہو کر ساڑھے تین ارب ڈالر ہو گئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ ڈالر ملک میں موجود ہیں، لوگوں کے لاکرز میں، ہاتھوں میں، کرنسی سرکولیشن کی شکل میں۔ جب کہ لوگوں نے سونا بھی ضرورت سے بہت زیادہ منگوا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کسی نہ کسی موقع پر خود کو درست کرتی ہے اور وہ لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…