اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہم نے کیا، ذمہ داری قبول کر لی گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پشاور پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔علاوہ ازیں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں بم دھماکے میں شہداء کی تعداد93ہوگئی ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق پیر کو پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ملبے میں دبے

مزید لاشیں نکال لی گئیں جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 93ہوگئی ۔زخمیوں کی تعداد 221ہے جس میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ حکام کے مطابق مسجد کے ملبے کو ہٹانے اور جائے وقوعہ پر مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ دوسری جانب پولیس لائنز دھماکے کے واقعہ پر صوبہ خیبرپختونخوا میں منگل کو فضاء سوگوار رہی ، سوگ کے تحت پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اس واقعہ پر پورے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ‘دوسری جانب پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں ۔ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد بلال فیضی نے بی بی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دور ان مزید 20 سے زائد افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں ترجمان کے مطابق مسجد کی عمارت کا ملبہ نمازیوں پر گرنے کے باعث پہلی ترجیح یہ تھی کہ جتنے بھی زخمی افراد ملبے تلے موجود ہیں ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود تھی تاہم ابتدا میں ہیوی مشینری کے بجائے چھوٹے ٹولز استعمال کر کے ملبے کی کٹنگ کی اور نیچے دبے لوگوں تک امداد پہنچائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…