ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی

datetime 30  جنوری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی، سننے والوں نے گانے سے خوب لطف اٹھایا۔فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں۔

فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔بالی ووڈ فلموں کے ٹریڈ انالسٹ (تجزیہ کار) ترن آدرش کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ پٹھان نے ابتدائی روز ہی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، ان کے مطابق ہندی فلموں میں ابتدائی دن یہ سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں شمالی امریکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں 16 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ اور یورپ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…