اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب آچکے ہیں اور اگلے ہفتے تک مذاکرات مکمل کرکے کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش ہوگی۔ اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہاں سے بات ٹوٹی تھی وہیں سے مذاکرات ہوئے اور جو ماضی میں چیزیں طے ہوئی تھیں اس پر اتفاق ہوا جب کہ ٹرم آف ریفرنس پر بھی خاطر خواہ پیشرف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مذاکرات کو جلد حتمی نتیجے تک پہنچائیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے تک معاہدے سے متعلق اچھی خبر دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں آج تک جو پیشرفت ہوئی ہے اس پر دونوں پارٹیوں کی قیادت کو بریف کیا جائے گا، معاملے کے حل کے لئے تحریک انصاف بھرپور تعاون کر رہی ہے جس کی بدولت معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب آچکے ہیں اور اگلے ہفتے تک مذاکرات مکمل کرکے کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش ہوگی جب کہ آئندہ ہفتے سے قبل جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں قانون کے مطابق ججز کے علاوہ کوئی شامل نہیں ہوسکتا تاہم کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ جس کو چاہے شامل کرے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات‘ اہم پیش رفت کی تفصیلات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں















































